تاجروں کے مسائل حل کروانے کیلئے کردار ادا کرینگے: ملک احمد خان 

تاجروں کے مسائل حل کروانے کیلئے کردار ادا کرینگے: ملک احمد خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرزایسویشن فرنٹ پیاف  کے 30ویں یوم تاسیس کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں شہر کی کاروباری برادری سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے بھر پور تعداد میں شرکت کی۔پیاف کی اس تقریب میں مختلف مارکیٹوں، بازارں اور صنعتی زونز سے تعلق رکھنے والی بزنس کمیونٹی بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئی۔پیاف کے یوم تاسیس کی تقریب میں مہمان خصوصی قائمقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائمقام گورنر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ میری لیڈر شپ آپ کی کمیونٹی سے ہے آپ کا لاہور چیمبرز ملکی کی بزنس کمیونٹی کی سب سے توانا آواز ہے آپ کی کاروباری تجاویز کی قدر ہوتی ہے ہم اس روایت کو برقرار رکھیں گے اور تاجروں اور کاروباری طبقہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے۔تقریب میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، سابق سینئر نائب صدر لاہور چیمبرناصر حمید خان، سابق صدور میاں شفقت علی، سہیل لاشاری، میان نعمان کبیر اور طاہر جاوید ملک نے پیاف کی کارکردگی پر شرکاء کو بریف کیا اس موقع پر پیٹرن انچیف پیاف سہیل نثار نے کہا کہ پیاف نے 1995میں قائم ہوا اورہمارا سفر آج جاری ہے اور جاری رہے گا،جو پیاف سے منحرف ہوگئے ہیں اور گروپ چھوڑ چکے ہیں وہ واپس آجائیں ہم ان کو عزت و احترا م دینگے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنا کسی ایک جماعت کا کام نہیں ماضی کی غلطیوں کو تسلیم کرکے ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہوگا سول سوسائٹی، سیاسی جماعتیں اور سیکیورٹی فورسز ملک ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں۔ناصر حمید خان نے کہاکہ1986سے پیاف کو ہم لیکر چل رہے ہیں لہذا مخالفین پیاف کا نام استعمال کرنا چھوڑ دیں پیاف ہماری ہے اور ہماری رہے گی پیاف کے چیئرمین سینٹر ظفر اقبال چوہدری نے کہا کہ کسی کے ساتھ الجھنا ہمارا کام نہیں یہ ان کا کام ہے جو ہماری مخالفت کررہے ہیں تقریب سے وائس چیئرمین راجہ عدیل اشفاق، ترجمان پیاف راجہ وسیم نے بھی خطاب کیا۔

ملک احمد خان 

مزید :

صفحہ آخر -