بیورو کریسی پر عدم اطمینان، پاور سیکٹر کیلئے ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ 

  بیورو کریسی پر عدم اطمینان، پاور سیکٹر کیلئے ماہرین کی خدمات لینے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                     اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے بیورو کریسی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاور سیکٹر کے امور میں آزاد ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے،حکومتی ذرائع کے مطابق بجلی بحران سے متعلق وزیر اعظم کو دی گئی بیورو کریسی کی بریفنگ میں بہت سی معلومات متضاد نکلیں،وزیر اعظم نے پاور سیکٹرکی اصلاحات پر نجی ماہرین کی مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، پن بجلی منصوبوں، نیٹ میٹرنگ، سولرائزیشن سے متعلق آزاد ماہرین سے رائے لی جائیں گی،بجلی کی قیمتوں سے متعلق بھی آزاد ماہرین سے خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،درآمدی کول پاور پلانٹس کو تھر کول پر منتقل کرنے سے متعلق بریفنگ پر بھی ماہرین سے رابطہ کر لیا گیا، بجلی کی پیداواری اور تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری پربھی ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزیراعظم آفس نے انرجی امور کے ماہرین سے رابطہ کر لیا ہے،بیوروکریسی کی جانب سے ورکنگ پیپرز آزاد ماہرین کو بھجوا دیئے گئے، پاور سیکٹر کے امور پر آزاد ماہرین پر مشتمل کمیٹی یا کونسل تشکیل دیے جانے کا امکان ہے،وزیراعظم نے وزیر توانائی کو بھی ٹاسک دے دیا۔

ماہرین خدمات

مزید :

صفحہ آخر -