گھروں، دکانوں سے صفائی چارجز کی مد میں 68ارب وصول کرنیکا منصوبہ تیار 

گھروں، دکانوں سے صفائی چارجز کی مد میں 68ارب وصول کرنیکا منصوبہ تیار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور (جنرل رپورٹر) حکومت پنجاب نے صفائی فیس کوحتمی شکل دیدی،گھروں دکانوں اوربڑے بزنس ہاؤسز سے 68ارب روپے وصول کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تجاویزکو حتمی شکل دیدی گئی ہے،جس کے مطابق شہری اور دیہی علاقوں سے علیحدہ علیحدہ فیس وصول کی جائے،شہری علاقوں سے پانچ مرلہ مکان سے 300 روپے وصول کئے جائیں گے، 10مرلہ تک 500، 20مرلہ مکان پر1ہزارٹیکس وصول کیاجائے گا،20مرلہ سے ایک کنال مکان سے 2 ہزار روپے ٹیکس لیاجائے گا،40مرلہ سے اوپر5ہزارروپے ماہانہ وصول کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق شہری علاقوں میں سمال بزنس 500اور میڈیم بزنس پر1ہزار روپے ٹیکس ہوگا،لارج بزنس سے 3ہزار روپے ماہانہ وصول کئے جائیں گے،دیہی علاقوں میں پانچ مرلہ اوردس مرلہ تک 200روپے ماہانہ ہونگے، 10مرلہ اوراس سے اوپر400روپے ماہانہ وصول کئے جائیں گے۔

صفائی چارجز

مزید :

صفحہ آخر -