مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے کا میرے  تحفظات سے کوئی تعلق نہیں: شاہد خاقان 

مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے کا میرے  تحفظات سے کوئی تعلق نہیں: شاہد خاقان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    اسلام آباد (این این آئی)کنونیئر عوام پاکستان پارٹی و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے کا میرے تحفظات سے تعلق نہیں، مسئلہ تب شروع ہوا جب (ن)لیگ نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ چھوڑ دیا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں نے زندگی میں کبھی کامیابی کا دعویٰ نہیں کیا، اگر ہمارا ملک کامیاب نہیں ہوسکا تو ہم سب کی ناکامی ہے، تمام بڑی جماعتیں اقتدارمیں رہ چکی ہیں، اب بھی ہیں لیکن اقتدار میں بیٹھی سیاسی جماعتوں کو عوام کی فکر نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سب سے پہلے سیاسی استحکام چاہئے، سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آئے گا، کامیابی اگر اقتدار کا نام ہے تو یقینا سیاسی جماعتیں کامیاب ہوئیں، اگرپاکستان کامیاب نہیں ہوا تو یہ کوئی کامیابی نہیں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کامیابی تب ہوگی جب جماعتیں آئین کے مطابق اقتدارمیں آئیں گی، ہمارے ساتھ جو لوگ شامل ہوئے کچھ سیاسی جماعتوں میں رہے ہیں، عوام پر اعتماد کریں، ان کی رائے کا احترام کریں، کچھ لوگوں نے نوکری بھی تو کرنی ہے، تنقید ان کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف میرے بارے میں جو کہیں گے مجھے قبول ہے، ہمیشہ کہتا آیا ہوں میرے لیڈر نواز شریف رہے ہیں، آپ کی رائے کچھ بھی ہو، جماعت کا فیصلہ سب پر لاگو ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے کا میرے تحفظات سے تعلق نہیں، مسئلہ تب شروع ہوا جب (ن) لیگ نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ چھوڑ دیا۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں کبھی جماعت کا عہدہ نہیں لیا، نوازشریف کو بتا دیا تھا کہ الیکشن نہیں لڑوں گا، جتنی عزت ووٹ کو عزت دینے کے فیصلے سے ملی پہلے نہیں ملی، ہماری جماعت کی کامیابی یہ ہے موروثی سیاست نہیں کر رہے، پارٹی آئین میں لکھ دیا کوئی بھی پارٹی عہدے پر 6سال سے زیادہ نہیں رہے گا۔

 شاہد خاقان

مزید :

صفحہ آخر -