میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان، ایان کاشف کی پہلی پوزیشن 

میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان، ایان کاشف کی پہلی پوزیشن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    لاہور(لیڈی رپورٹر)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2024کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ کمشنر لاہور ڈویژن وچیئرمین لاہور بورڈ زید بن مقصود نے دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا، میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا باضابطہ اعلان آج (منگل) کے روز کیا جائے گا۔ لاہور بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی تین پوزیشنزحاصل کرنے والوں میں دانش ہائی سکول فار بوائز ہرنالی موڑ تحصیل پپلاں ضلع میانوالی کے محمد ایان کاشف نے 1190نمبر لے کر پہلی،گورنمنٹ اصلاح معاشرہ ہائی سکول شاد باغ کے معیزحیدر اورراہ دیانت فاؤنڈیشن ہائی سکول فار گرلز جیا موسیٰ شاہدرہ کی ماہین سجادنے 1186نمبر لے کر مشترکہ طور پر دوسری جبکہ الائیڈ سکول مریدکے کیمپس کی عبیرہ اصغر،یونیک ہائی سکول مین کینال روڈ بحریہ ٹاؤن کے عبید اللہ عثمان،دی ٹرسٹ گرلز ہائی سکول عامر ٹاؤن ہربنس پورہ کی زنیب آصف اور ننکانہ صاحب سے پرائیویٹ امیدوار سحر شکیل نے 1185نمبر لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔سائنس گروپ طلبہ میں بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والے محمد ایان کاشف،معیز حیدراور عبید اللہ عثمان نے ہی بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ طالبات میں بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی تین پوزیشنزحاصل کرنے والی طالبات میں سے ہی ماہین سجاد نے پہلی،عبیرہ اصغر،زینب آصف اور سحر شکیل نے مشترکہ طور پر دوسری جبکہ باب ارقم ماڈل گرلز ہائی سکول نشتر کالونی کی لائبہ نے 1184نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس گروپ طلبہ میں گورنمنٹ ہائی سکول راجہ جنگ قصور کے غلام ہمایوں دین نے 1073نمبر لے کر پہلی،گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول رتی گن روڈ لاہوراحتشام الحق نے 1071نمبر لے کر دوسری جبکہ گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائی سکول لوئر مال کے محمد فرحان نے 1061نمبر لے کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس گروپ طالبات میں اقراء حفاظ گرلز سکینڈری سکول شاہ جمال کی حفصہ اور اقراء حفاظ گرلز سکینڈرل سکول گلستان کالونی پاکستان منٹ کی مائرہ عمران نے 1152نمبر لے کر مشترکہ طور پر پہلی،فاروقی گرلز ہائی سکول کریم پارک راوی روڈ کی حافظہ کائنات عامر نے 1147نمبر لے کر دوسری جبکہ اقراء حفاظ گرلز سکینڈری سکول شاہ جمال کی ماریہ خرم نے 1137نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

میٹرک پوزیشن

مزید :

صفحہ آخر -