قصاب جانوروں کا معائنہ  کر کے حفظان صحت کے  اصولوں کے مطابق چیک  کر کے اس کو زبح کریں 

قصاب جانوروں کا معائنہ  کر کے حفظان صحت کے  اصولوں کے مطابق چیک  کر کے اس کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تخت بھائی( احمد زادہ مہمند  سے) اسسٹنٹ کمشنر تخت بہائی  جنید خالد نے تمام قصابان سے گزارش کی ہے کہ وہ حکومت کے مجوز کردہ سلاٹر ہاؤس میں اپنی جانوروں کو زبح کرے جہاں پر حکومت کا ایک مستند وٹرنری  افیسر ڈاکٹر موجود رہتا ہے جو کہ جانوروں کا معائنہ کر کے اس کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق چیک کر کے اس کو زبح کرنے کی اپرول دیتا ہے تاکہ یہاں سے مارکیٹ میں دی جانے والی تمام گوشت حفظان صحت کی اصولوں کے مطابق ہو اس ضمن میں ہم اگلے پیر تک اپنی اگاہی مہم چلا رہے ہیں تاکہ ان صاحبان کو علم ہو۔ بعد از پیر خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کیخلاف قانونی کاروائی کیساتھ پابند سلاسل بھی کیا جائیگا۔ ہمارا غزم ماحول کو صاف سُتھرا رکھنا ہے اور عوام کو معیاری گوشت اور قصابان کو ایک بہترین ماحول فراہم کرنا ہے جہاں پہ وہ روزگار کے سلسلے میں جانور ذبح کر سکے۔ اپ سب کا انتظامیہ کیساتھ تعاون نہایت ناگزیر ہیں