ڈیرہ،المعز شوگر ملز کی جانب سے پڑھا لکھا کسان سنٹر جاری

ڈیرہ،المعز شوگر ملز کی جانب سے پڑھا لکھا کسان سنٹر جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیور رپورٹ)ضلع بھکر تحصیل دریا خان کے گاؤں لک کلاں میں المعز شوگر ملز کی جانب سے پڑھا لکھا کسان سینٹر کامیابی کیساتھ جاری ہے اس سینٹر کا بنیادی مقصد کسانوں کو بنیادی تعلیم، فصلوں کی معلومات،بینک اکاؤنٹ کھلوانا،اے ٹی ایم کارڈ کا استعمال، اردو انگلش میں دستخط کرنا سکھایا جاتا ہے، یہ پروگرام علی انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اور المعز انڈسٹریز چلا رہے ہیں اس پروگرام کے انسٹرکٹر نگاہ حسین ہیں جو کہ علاقہ کے سوشل ورکر اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں جبکہ اس پروگرام کے ہیڈ فراز حیدر ہیں جو کافی دل لگی اور پر خلوص طریقے سے اپنی زمہ داریاں نبھا رہے ہیں،اس پروگرام کو علی انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن باقاعدگی سے مانیٹر کر رہا ہوتا ہے جس میں ہفتہ وار حاضری اور تعلیمی رپورٹ بھی چیک کی جاتی ہے۔ اس پروگرام کے زریعے کسانوں کوکافی رہنمائی مل رہی ہے۔