عدالت نے صنم جاوید کی  درخواست پر درج مقدمات  کی تفصیلات مانگ لیں 

عدالت نے صنم جاوید کی  درخواست پر درج مقدمات  کی تفصیلات مانگ لیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی درخواست پر اْن کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات مانگ لی ہیں. لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ضم جاوید کی درخواست پر سماعت کی جس میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جسمانی دینے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا دو رکنی بنچ نے باور کرایا کہ اسی بیان میں ضم جاوید کو لاہور میں بھی گرفتار کیا. ایک برس  یہ جیل میں ہے  پہلے خیال کیوں نہیں آیا. بنچ نے ریمارکس دیئے کہ اس معاملے میں تفتیشی کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے. اس میں بدنیتی ہے جو نہیں ہونی چاہیے.درخواست گزار کے وکیل میاں علی اشفاق کے مطابق ان کی موکلہ کسی مقدمے میں نامزد ملزمہ نہیں ہیں. درخواست آئندہ سماعت 11 جولائی کو ہوگی۔

ٓصنم جاوید