بالا کوٹ پن بجلی گھر صوبائی حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے: نثار احمد خان 

بالا کوٹ پن بجلی گھر صوبائی حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے: نثار احمد خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                                                    پشاور(سٹاف رپورٹر)چینی انجینئرزکے تعاون سے خیبرپختونخواکے ضلع مانسہرہ میں صوبے کے سب سے بڑے پن بجلی منصوبے بالاکوٹ ہائیڈروپاورپراجیکٹ، 300میگاواٹ پرتیزی سے تعمیراتی کام جاری ہے۔بالاکوٹ پن بجلی منصوبہ ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے جو آئندہ 7سالوں کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک(ADB) اورAIIB یعنی ایشیاء انفراسٹرکچرانوسٹمنٹ بینک کے مالی تعاون سے مکمل کیاجائے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے صوبے کو سالانہ 15ارب روپے کی آمدن ہوگی اورتقریباً1400افرادکوروزگارملے گا۔ان خیالات کا اظہارسیکرٹری توانائی وبرقیات نثاراحمدخان نے منصوبے پر کام کرنے والی چینی تعمیراتی کمپنی Gazoba China اورترک کنسلٹنٹ کمپنیDolsarکی ٹیم کے ارکان سے بالاکوٹ سائیٹ پرہنگامی دورہ کرتے ہوئے کام کی رفتارکاجائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹرعزیزرضا،ڈپٹی ڈائریکٹرانجینئرمحمدزبیرخان سمیت دیگرذمہ دارحکام بھی موجود تھے۔ اجلاس میں منصوبے کے ڈیزائن،سول ورکس،ٹنل کی تعمیرسمیت کالونی پر جاری کام کے بارے میں بریفنگ دی گئی جہاں انہوں نے منصوبے پرکام کرنے والے ٹھیکہ دار،کنسلٹنٹ اورپراجیکٹ ڈائریکٹرکومنصوبے کی ڈیم سائیٹ پرکام کی رفتارمیں مزیدتیزی لانے پرزوردیااوربعض مقام پررکے ہوئے تعمیراتی کام کو فوری طورپر شروع کرنے کے احکامات جاری کئے۔ بعدازاں سیکرٹری توانائی نثاراحمد خان نے منصوبے کیAdded ٹنل کا معائنہ کیا جوکہ چینی انجینئرزکی ٹیم نے مختصروقت میں مکمل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالاکوٹ پن بجلی کا منصوبہ صوبے کی معیشت کے استحکام اور صوبے میں خوشحالی کا اہم ذریعہ ثابت ہوگا۔