ڈیرہ،محرم الحرام آمد، امن جرگہ کی امن و آمان کے قیام کیلئے کوششیں تیز

ڈیرہ،محرم الحرام آمد، امن جرگہ کی امن و آمان کے قیام کیلئے کوششیں تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ) محرم الحرام 2024کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے امن جرگہ کی جانب سے علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ تیزکر دیا گیا، چیئرمین امن جرگہ و سابق صوبائی وزیر خیبرپختونخواہ عبدالحلیم خان قصوریہ کی قیادت میں امن جرگہ کے اراکین نے شیخ الحدیث قاری عبدالواحد قریشی سمیت دیگر علمائے کرام سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے حوالے سے بات چیت کی گئی، اور اس بات پر اتفاق کیا گیاکہ ڈیرہ کے امن کیلئے اپنا بھرپور کردارا دا کریں گے، چیئرمین امن جرگہ عبدالحلیم قصوریہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈیرہ کا امن عزیز ہے محرم الحرام کو علمائے کرام اور ذاکرین کے تعاون سے پرامن گزاریں گے، اسلام امن کادرس دیتاہے، بھائی چارے اور محبت کی فضاء میں محرم الحرام کو پر امن طور پر اختتام پذیر کریں گے۔