ڈیرہ،پولیس حکام کا ناکہ بندیوں،امام برگاہوں اور جلوس روٹس کا دورہ

ڈیرہ،پولیس حکام کا ناکہ بندیوں،امام برگاہوں اور جلوس روٹس کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود کی ہدایت ایس پی سٹی طیب جان کا محرم الحرام کی سیکیورٹی کے سلسلے میں شہر کے مختلف مقامات پر ناکہ بندیوں اور امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹس کا جائزہ لینے کیلئے دورہ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود کی ہدایت ایس پی سٹی طیب جان نے محرم الحرام کی سیکیورٹی کے سلسلے میں شہر کے مختلف مقامات پر ناکہ بندیوں اور امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹس کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔ ایس ایچ او سٹی ذیشان اقبال بھی ہمراہ تھے۔ناکہ بندیوں پر تعینات نفری پولیس کو جیکٹ ہلمٹ کے استعمال اور چوکس ہوکر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی جبکہ امام بارگاہوں کے متولی حضرات سے ملاقاتیں کیں اور سیکورٹی انتظامات بارے آگاہی حاصل کی۔