کراچی میں زکو اۃو عشر کمیٹی گلبرگ ٹاؤن کے چیئرمین کی ٹارگٹ کلنگ

کراچی میں زکو اۃو عشر کمیٹی گلبرگ ٹاؤن کے چیئرمین کی ٹارگٹ کلنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی انڈہ موڑ یونس مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی انڈہ موڑ یونس مسجد کے قریب فائرنگ سے لوکل زکواۃ اور عشر کمیٹی کے چیئرمین کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، مقتول کی شاخت عبدالقیوم کے نام سے کی گئی ہے۔ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ذیشان صدیقی نے کہاکہ ابتدائی تحقیقات میں یہ قتل لوٹ مار کا نہیں لگتا کیونکہ مقتول سے لوٹ مار نہیں کی گئی۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق مقتول کو قریب سے 2 گولیاں ماری گئیں ہیں، مقتول کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق مقتول کی جیب سے تعارفی کارڈ ملا ہے، مقتول کا تعلق سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فنانس ڈپارٹمنٹ سے تھا اور لوکل زکواۃ اور عشر کمیٹی گلبرگ ٹاؤن کا چیئرمین تھا۔پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع سے شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔ جائے وقوع کے اطراف سے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے۔ دریں اثنا عبدالقیوم کا جسدِ خاکی پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔