صوابی پریس کلب کی رجسٹریشن منظوری کے بعد منتخب کابینہ کا پہلا اجلاس

صوابی پریس کلب کی رجسٹریشن منظوری کے بعد منتخب کابینہ کا پہلا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)صوابی پریس کلب کی رجسٹریشن منظوری کے بعد منتخب کابینہ کا پہلا اجلاس,الحاج ولی محمد کی صحافتی خدمات پر ان کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا،پریس کلب صوابی کی بلڈنگ کے حصول کیلئے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ,حلف برداری کی تقریب کے انعقاد اور دیگر تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق,گزشتہ روز صوابی پریس کلب کی منتخب کابینہ کا اجلاس,زیرِ صدارت بزرگ صحافی,الحاج ولی محمد ان کی رہائیش گاہ بمقام زیدہ صوابی میں منعقد ہوا۔ صوابی پریس کلب کی رجسٹریشن کی منظوری کے بعد یہ پہلا آئینی اجلاس تھا جس میں اہم تنظیمی امور زیرِ بحث لائے گئے,خصوصا صوابی پریس کلب کی تعمیر شدہ بلڈنگ کی تحویل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر صوابی سے ملاقات کرنے پر اتفاق کیا گیا,اجلاس میں ضلع صوابی کے بزرگ ترین صحافی و بانی ممبر صوابی پریس کلب کی صحافتی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کے اعزاز میں مذکورہ اجلاس ان کی رہائش گاہ میں منعقد کیا گیا,اس موقع پر ممبر,صوابی پریس کلب,ایوب خان نے کلب کی رجسٹریشن منظوری کی خوشی میں کیک بنایا تھا,حسے الحاج ولی محمد اور دیگر ممبران نے کاٹا,اس موقع پر صوابی پریس کلب کے صدر جلیل احمد خان,جنرل سیکرٹری مقدم خان,سینئر نائب صدر,شوکت انجم,محمد شعیب,سید عارف شاہ,محمد اقبال,محمد عادل اور ایوب خان نے اپنے خطابات میں صوابی پریس کلب کو فعال بنانے کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں۔