جنوبی وزیرستان، جے یو آئی  کے ضلعی امیر دھماکے میں بال بال بچ گئے، گاڑی کو نقصان

جنوبی وزیرستان، جے یو آئی  کے ضلعی امیر دھماکے میں بال بال بچ گئے، گاڑی کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنوبی وزیرستان(این این آئی) ضلعی امیر جے یو آئی (ف)جنوبی وزیرستان مولانا عبداللہ وزیر بم دھماکے میں بال بال بچ گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا کالوشہ کے مقام پر جے یو آئی رہنما کی گاڑی کے قریب ہوا، دھماکے کے وقت مولانا عبداللہ وزیر گاڑی میں موجود تھے۔ بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔دھماکے سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔

 ضلعی امیر