فریال تالپور قائمہ کمیٹی داخلہ کی چیئرپرسن منتخب ہوگئیں 

 فریال تالپور قائمہ کمیٹی داخلہ کی چیئرپرسن منتخب ہوگئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی  کی رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور قائمہ کمیٹی برائے امور داخلہ کی چیئرپرسن منتخب ہوگئیں۔ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق نومنتخب چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اس موقع پر فریال تالپور نے کہا کہ قائمہ کمیٹی کا کام نظر رکھنا اور محکمہ داخلہ کی بہتری کیلیے مزید تجاویز دینا ہوگا، سابقہ دور حکومت میں میری توجہ امن و امان کی بہتری اور منشیات کی حوصلہ شکنی پر تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے ہم اپنے ملک، اس صوبے اور شہر کے لیے اچھے کام کریں گے۔

  فریال تالپور