تخت بھائی،گیس کنکشن دوسرے علاقوں کو دینے کے خلاف عوام کا احتجاج

تخت بھائی،گیس کنکشن دوسرے علاقوں کو دینے کے خلاف عوام کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران اور عمائدین علاقہ کا تخت بھائی گیس سٹیشن سے سوئی گیس کنکشن دوسرے علاقوں کو دینے پر اہلیان علاقہ کا احتجاج اور پولیس اسٹیشن تخت بھائی کے ایس ایچ او علی اکبر خان کی مداخلت پر سوئی گیس کنکشن لینے کے لیے آئے ہوئے ٹیم کو واپس کر دیا گیا مظاہرے کی قیادت مرکزی تنظیم تاجران کے صدر حاجی طارق خان، یو سی پٹ بابا تخت بھائی کے سابق ناظم اورنگزیب خان،سمال انڈسٹری اینڈ مینوفیکچرنگ تحصیل تخت بھائی کے صدر الحاج دوست محمد درویش، معروف تاجر شاہین خان کی مقررین نے کہا کہ تخت بھائی شہر کئی مہینوں سے سوئی گیس کی ناروا لوڈ شیڈنگ کا شکار ہے جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات سے دو چار ہے جس وجہ سے دوسرے علاقوں کو سوئی گیس کنکشن دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا-