بی آئی ایس پی شفاف رفاعی پروگرام، ثمرات براہ راست عوام تک پہنچ رہے ہیں: روبینہ خالد

بی آئی ایس پی شفاف رفاعی پروگرام، ثمرات براہ راست عوام تک پہنچ رہے ہیں: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                                        پشاور(این این آئی)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام چیئرپرسن روبینہ خالد نے کہا ہے پاکستان میں غربت کے خاتمے اور خواتین کی بہبود کیلئے شروع کیا جانیوالا بینظیر انکم سپورٹ پروگرا م عالمی اداروں کی نظر میں پاکستان کا سب سے شفاف رفاعی پروگرام ہے جس کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور سٹی دورے کے موقع پر سرکلر روڈ بابر ہاؤس میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نیلوفر بابر، ایڈووکیٹ مہر سلطانہ، قاضی مسرت اور دیگر پارٹی عہدیداران نے شرکت کی، کھلی کچہری میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقم اور خواتین کو درپیش مسئلوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی، اس دوران چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے مستحق خواتین سے ملاقا ت کی، مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے عزم کو یقینی بنایا،انہوں نے رجسٹریشن کے حوالے سے شرکا کو بتایا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے اقساط شروع کر دی ہیں، حکومت کی جانب سے بینظیر 8171 کیلئے کوڈ جاری کر دیا گیا ہے، تاکہ تمام لوگ گھر بیٹھے اپنی قسطیں چیک کر سکیں، ایسے غریب خاندان جن کیلئے انٹرنیٹ تک رسائی ممکن نہیں، موبائل کوڈ 8171 جاری کیا ہے۔ آپ اپنا شناختی کارڈ نمبر 8171 پر سینڈ کر کے اپنی اہلیت کے بارے میں جان سکتے ہیں،اس پروگرام کا مقصد غربت و مہنگائی سے پر یشا ن تمام غریبوں کی ماہانہ مالی امداد کرنا ہے جس کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے روبینہ خالد نے مزید کہا مستحق خواتین کی رقوم سے کٹوتی کی شکایات کا نوٹس لیا گیا ہے اور اس ضمن میں مالیاتی اداروں کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں تاکہ امدادی رقوم کی ادائیگی میں شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شہید بینظیر بھٹو کے ویژن کے مطابق خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنارہا ہے، اس پروگرام کو عالمی پذیرائی حاصل ہے۔ یہ پروگرام بی بی شہید کا مشن ہے جسے صدر آصف زرداری نے عملی جامہ پہنایا،پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات ہیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کو ان کا پورا حق عزت و احترام کیساتھ ملنا چاہیے۔

روبینہ خالد