سپریم کورٹ، نجی میڈیکل  کالجز کی اضافی فیسوں کا  کیس سماعت کیلئے مقرر،وکلا،فریقین کو نوٹسز جاری 

سپریم کورٹ، نجی میڈیکل  کالجز کی اضافی فیسوں کا  کیس سماعت کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے نجی میڈیکل کالجز کی اضافی فیسوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے وکلا،فریقین کو نوٹسز جاری  کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز کی فیس پانچ لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 22لاکھ روپے سالانہ کئے جانے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل تین رکنی بنچ دس جولائی کو کیس کی سماعت کرے گا۔ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ نے آرٹیکل 184/3 کے تحت دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی آڑ میں فیسوں میں اضافہ کرنے والوں کی نشاندہی کی جائے، ساتھ ہی بیرون ممالک سے میڈیکل ڈگری رکھنے والے طلبہ کی حوصلہ شکنی کرنے والوں کی بھی نشاندہی کی جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل کالجز کی فیس پانچ لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 22لاکھ روپے سالانہ کردی گئی ہے، سپریم کورٹ کے 2018ء فیصلے کی غلط تشریح کی گئی ہے، میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کے بعد طلبہ کیلئے تعلیم حاصل کرنا انتہائی مشکل ہوچکا ہے۔درخواست میں میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کے خلاف انکوائری کمیشن بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔رجسٹرار آفس نے وکلاء اور فریقین کو نوٹسز جاری کرد یئے ہیں۔

سپریم کورٹ