صوابی،یارحسین پولیس کی کاروائی،3 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

صوابی،یارحسین پولیس کی کاروائی،3 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی (بیورو رپورٹ)یارحسین پولیس نے پولیس پارٹی پر فائرنگ اور پولیس اہلکار کو زخمی کرنے والے 03 ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آلہ ضرر 02 عدد کلاشنکوف،02 عدد پستول معہ درجنوں کارتوس برآمد کرلی ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 27 مارچ کو مقامی پولیس کو اطلاع ملی کہ  مکرم شاہ،سید کرم شاہ عرف حاجی صاحب اور سید اکرم شاہ عرف خٹین بامسلح ہوکر کسی بھی بڑی جانی نقصان کے لیے نکلے ہے،جبکہ ان کے مخالفین بھی اپنے دفاع کے لیے موجود ہیں۔اطلاع پر ڈی ایس پی لاہور فضل شیر خان کی قیادت میں ایس ایچ او یارحسین فاروق خان معہ پولیس ٹیم فوری طور جائے وقوعہ پہنچ کر ملزمان کو جانی نقصان سے بچانے کی خاطر فائرنگ روکنے کا کہا مذکورہ ملزمان نے روکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کی،جسکے نتیجے میں کنسٹبل فیاض لگ کر زخمی ہوا،جسکو فوری طور ہسپتال منتقل کردیا،اس سلسلے میں آر پی او مردان ریجن نجیب الرحمن نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ہارون رشید خان نے پولیس ٹیم کو ٹاسک دیتے ہوئے ایس ایچ او یارحسین فاروق خان،تفتیشی آفسران عیان اللہ خان،سب انسپکٹر خائستہ محمد خان،فضل خالق خان اور خامد خان نے دن رات ایک کرکے اور جدید خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگا کر بامسلح کلاشنکوف و پستول سمیت گرفتار کرلیے گئے۔ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ صرف 06 ہزار کی وجہ سے بے گناہ خون اور ٹانگیں ضیاع ہوچکے جس پر بہت پشیماں ہیں.وجہ عناد یہ ہے کہ الیکشن کے دوران 06 ہزار کرایہ پر بات طے ہوچکا تھا جس سے انکاری پر ملزمان طیش میں آکر فائرنگ کھول دی۔