عدلیہ کواپنا کام کرنے دیا جائے،اسلام آبادہائیکورٹ بار

 عدلیہ کواپنا کام کرنے دیا جائے،اسلام آبادہائیکورٹ بار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کرکام کرنا چاہیے، عدلیہ کواپنا کام کرنے د(بقیہ نمبر77صفحہ6پر)

یا جائے اور ہم عدلیہ کیساتھ کھڑے ہیں، اگر یہ معاملہ یہاں نہ رکا تو ہم اسلام آباد میں کانفرنس بلائیں گے۔ وائس چیئرمین اسلام آباد بار کونسل علیم عباسی نے کہا جب جب عدلیہ کی آزادی پر حرف آیا ہے ہم کھڑے ر ہے ہیں، جج پہلے وکیل ہوتا ہے پھر جج بنتا ہے، ہمیں کسی سیاسی جماعت سے کوئی امید نہیں، جب پارلیمنٹ پر قدغن لگی ہم نے آواز بلند کی، عدلیہ کو کام کرنے دیجیے، عدالتیں فیصلے کرتی ہیں،صحیح بھی کرتی ہیں اور غلط بھی کرتی ہیں۔

ہائیکورٹ بار