صدر پی ٹی آئی ساؤتھ پنجاب سینیٹر عون عباس بپی کا احمد پور شرقیہ کا دورہ رہنماؤں، ورکرز سے ملاقاتیں، ایک مقدمہ میں ضمانت بھی منظور

صدر پی ٹی آئی ساؤتھ پنجاب سینیٹر عون عباس بپی کا احمد پور شرقیہ کا دورہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

احمد پورشرقیہ، بہاولپور(بیورو رپورٹ، ڈسٹرکٹ بیورو،سٹی رپورٹر) صدرپی ٹی آئی جنوبی پنجاب کی احمدپورشرقیہ آمد، اپنے خلاف ہونیوالی ایف آئی آر کی ضمانت کرائی‘ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر سینیٹرعون عباسی بپی اپنے اوپرہونیوالی ایف آئی آر کی ضمانت کیلئے ضلع بہاولپور کی تحصیل احمدپورشرقیہ کچہری آئے(بقیہ نمبر73صفحہ6پر)

 جہاں انہوں نے اپنے اوپرہونیوالے مقدمہ کی ضمانت کرائی۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کے کنونشن کروانے پر پولیس کی جانب سے صدرپی ٹی آئی جنوبی پنجاب سینیٹرعون عباس بپی کیخلاف مقدمہ درج کیاگیاتھا۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل تحریک انصاف جنوبی پنجاب ملک اصغر جوئیہ، سمیع اللہ چوہدری، عثمان چنڑ سمیت ضلع بہاولپور کے تمام اسٹیک ہولڈز اور انصاف لائرز ونگ کی ٹیم بھی ہمراہ موجود تھی۔