جنوبی پنجاب میں خسرہ پھیلاؤ، رواں سال دوہزار18مریض بچے رپورٹ

جنوبی پنجاب میں خسرہ پھیلاؤ، رواں سال دوہزار18مریض بچے رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرہ کی وبا پر قابو نہ پایا جا سکا, چلڈرن کمپلیکس میں رواں سال  خسرہ میں مبتلا 2 ہزار 18مریض بچے رپورٹ ہوئے, نشتر ہسپتال میں  خسرہ کے شبہ  میں 03مریض بچے زیر علاج تفصیل کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا  پھیل چکی ہے  تاہم اس حوالے سے محکمہ صحت ملتان  اور ہیلتھ سیکرٹریٹ(بقیہ نمبر68صفحہ6پر)

 جنوبی پنجاب کے افسران حسب معمول دفاتر تک محدود ہیں جس کے باعث وبا کو روکنے سے متعلق کوئی احتیاطی اقدامات بروقت نہیں اٹھائے جا سکے  ادھر  ترجمان چلڈرن کمپلیکس ملتان کے مطابق چلڈرن کمپلیکس رواں سال خسرہ میں مبتلا 2 ہزار 18مریض بچے رپورٹ ہوئے،چلڈرن کمپلیکس میں اس وقت خسرہ کے شبہ میں 33مریض بچے زیر علاج ہیں،جبکہ  گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران چلڈرن کمپلیکس میں خسرہ کے شبہ میں  03مریض بچے رپورٹ ہوئے ادھر نشتر ہسپتال ملتان میں  اس وقت خسرہ کے  شبہ میں  10مریض بچے زیر علاج ہیں