ٹک ٹاک پاکستان میں محفوظ اور مثبت آن لائن ماحول کو فروغ دینے کیلئے سرگرم، تازہ ترین کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ فائنل، دنیا بھر میں 307-997-166 ویڈیوز حذف

ٹک ٹاک پاکستان میں محفوظ اور مثبت آن لائن ماحول کو فروغ دینے کیلئے سرگرم، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(پ ر)پاکستان میں محفوظ اور مثبت آن لائن ماحول کو فروغ دینے کی مسلسل کوششوں میں  مصروف ٹک ٹاک نے2024 کی پہلی سہ ماہی کے لیے اپنی تازہ ترین کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ (بقیہ نمبر67صفحہ6پر)

جاری کردی ہے۔ یہ رپورٹ ٹک ٹاک کی شفافیت، تحفظ اور شمولیت کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کرتی ہیاور اعتماد کی تعمیر اور اپنی عالمی برادری کے لیے ایک محفوظ پلیٹ فارم کو یقینی بنانے کے لیے بھی  اس کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ 2024    میں،جنوری تا مارچ کے عرصے کے دوران،  ٹک ٹاک کے فعال اقدامات کے باعث دنیا بھر میں 166،997،307 ویڈیوز کو حذف کیا گیا  جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کی جانے والی تمام ویڈیوز کا تقریبا 0.9 فیصد ہے۔ اِن میں سے 129,335,793 ویڈیوز کی نشاندہی کی گئی اور انہیں نشاندہی کرنے والی خودکار ٹیکنالوجیز(automated detection technologies)کے ذریعے حذف کیا گیا تاہم مزید جائزے کے بعدان میں سے  6,042,287 ویڈیوز کو بحال کر دیاگیا۔ شفافیت میں اضافے کے لیے ٹک ٹاک نے پہلی مرتبہ اپنے کمنٹ سیفٹی ٹولز کے ذریعے حذف کیے گئے اور فلٹر کیے گئے تبصروں کی تعداد جاری کیں ہیں۔ٹک ٹاک نے تین ماہ کے اِس عرصے میں کمنٹ سیفٹی ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے  976,479,946 تبصروں کو حذف اور فلٹر کیا۔صرف پاکستان میں، اس پلیٹ فارم نے پہلی سہ ماہی کے دوران  کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر 20,207,878 ویڈیوز کے خلاف کارروائی کی، جن سے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں سے مثر انداز میں نمٹنے کے عزم کا اعادہ ہوتا ہے۔