دنیا کی آبادی 8ارب سے تجاوز، مسائل میں تیزی سے اضافہ

دنیا کی آبادی 8ارب سے تجاوز، مسائل میں تیزی سے اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آبادی کا عالمی دن 11جولائی کومنایا جائیگا،اس دن کو منانے کا مقصد بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کی وجہ سے چیلنجز کے حوالے سے آگاہی فراہم کرناہے، اقوام متحدہ نے 1989 میں پہلی بار یہ دن منانے کا فیصلہ کیا،دنیا کی کل آبادی اس وقت 8 ارب سے تجاوز کر چکی ہے، جنوبی ایشیا میں افغانستان کے بعد پاکستان آبادی کی شرح میں اضافے کے لحاظ سے سرفہرست ہے، سماجی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر آبادی اسی شرح سے بڑھتی رہی تو مشکلات بھی بڑھ جائیں گی،وسائل کے حصار سے باہر نکلتی ہوئی آبادی کے باعث پاکستان 2020 میں انسانی ترقی کے انڈیکس میں 2 سلاٹس نیچے جا چکا ہے، اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ناکافی تعلیم، صحت اور آمدن کے انڈیکیٹرز کے لحاظ سے پاکستان سال 2021-22 میں 7 درجے نیچے چلا گیا،پاکستان اب آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہونے کے باوجود انسانی ترقی کے انڈیکس میں 192 ممالک میں 161ویں نمبر پر ہے، ترجمان ادارہ شماریات کیمطابق آبادی پرقابو پانے کیلئے سماج میں آگہی پھیلانا وقت کی ضرورت بن چکا  ہے۔