یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی خریدنے کا ایک سالہ منصوبہ تیار 

 یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی خریدنے کا ایک سالہ منصوبہ تیار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوز رپورٹر) یوٹیلیٹی سٹورز  کاروپوریشن نے ہنگامی صورتحال میں چینی خریدنے کا ایک سالہ منصوبہ تیار کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے چینی خریدنے کے اقدامات کرتے ہوئے ہنگامی صورتحال (بقیہ نمبر56صفحہ6پر)

میں چینی خریدنے کا ایک سالہ منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پری کوالیفیکیشن کے لیے شوگرملز سے 22 جولائی تک درخواستیں طلب کی جائیں گی، منتخب بولی دہندگان کے ساتھ ایک سال کے لیے اوپن فریم ورک معاہدہ کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پری کوالیفائیڈ شوگر ملز سے اوپن ٹینڈر کے بغیر چینی خرید سکے گا، ضرورت پڑنے پر کارپوریشن پری کوالیفائیڈ شوگر ملز سے چینی خریدے گا اور پری کوالیفائیڈ شوگرملز سے چینی خریدنے پر اوپن ٹینڈر نہیں کرنا پڑے گا۔

 یوٹیلیٹی  سٹورز