غریب عوام کو ریلیف ورنہ بڑی تحریک، خواجہ محمد شفیق

غریب عوام کو ریلیف ورنہ بڑی تحریک، خواجہ محمد شفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(نیوز رپورٹر)چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق اور انکی ٹیم کے اعزاز میں کپڑا مارکیٹ سمیجہ آباد کے تاجروں کی جانب سے عشائیہ تقریب کا انعقاد چیمبر آف سمال ٹریڈرز سمیت تاجروں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی مہمانوں کی دستار بندی بھی کی گئی تقریب میں آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔اس سلسلہ میں انجمن تاجران کپڑا مار(بقیہ نمبر57صفحہ6پر)

کیٹ سمیجہ آباد 40فٹی روڈ کی جانب سے عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کی صدارت صدر کپڑا مارکیٹ اور وائس چیئرمین چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر ایم سلیم بھٹی نے کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد شفیق نے کہا کہ مہنگائی ناجائز ٹیکسز اور بجلی بلوں پر فکس چارجز کے خاتمہ تک تاجر عوم کے ساتھ احتجاج جاری رکھیں گے حکمران اپنی عیاشیاں ختم کرکے عوام کو ریلیف دیں عوام آج ہوشربا مہنگائی اور بھاری یوٹیلٹی بلز کی وجہ سے دو وقت کی روٹی پوری کرنا ان کے لیے مشکل ہو گیا ہے جبکہ ہمارے حکمران کروڑوں مالیت کی گاڑیوں اور بھاری پروٹوکول کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوام کو سادگی اپنانے کا درس دیتے ہیں اور انہیں بھاری ٹیکسز ادا کرنے کی بات کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے عوام کو ریلیف نہ دیا تو پوری قوم نکل کھڑی ہو گی اور حکمرانوں کے لیے انہیں سنبھالنا مشکل ہو جائے گا تقریب سے صدر کپڑا مارکیٹ اور وائس چیئرمین چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر ایم سلیم بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے تاجر خواجہ شفیق کی قیادت میں متحد ہیں اور انکی کال پر لبیک کہنے کو تیار ہیں آج عوام اور چھوٹا تاجر ظالمانہ حکومتی پالیسیوں کا شکار ہو کر معاشی طور پر پس کر رہ گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ احتجاج پر مجبور ہو رہے ہیں اس موقع پر تاجر رہنماں کی دستار بندی بھی کی گئی۔