پولیس مقابلہ، دو طرفہ فائرنگ، ایک ڈاکو زخمی، دوسرا فرار

پولیس مقابلہ، دو طرفہ فائرنگ، ایک ڈاکو زخمی، دوسرا فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان (وقائع نگار) تھانہ قطب پور کے علاقے میں شہری کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے  ڈاکوں کا پولیس کے ساتھ ٹکرا ہوگیا۔ملزمان نے  پولیس پر سیدھی فائرنگ کردی۔ایک ملزم زخمی ۔جبکہ دوسرا ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ قطب پور کے چونگی نمبر 21 سے میاں بیوی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جا رہے تھے۔اسی اثنا میں (بقیہ نمبر58صفحہ6پر)

تین نامعلوم مسلح ڈاکو آگئے۔جہنوں نے اسلحہ کے زور پر شہری سے موٹر سائیکل چھین لی۔جب ملزمان موقع سے فرار ہونے لگے۔تو اچانک ڈاکوں کا  گشت پر مامور پولیس ڈالے میں موجود جوانوں سے امنا سامنا ہوگیا۔ڈاکووں پولیس کو دیکھ کر بوکھلاہٹ میں آکر پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کردی۔جوابا پولیس نے بھی فائرنگ کی۔اس دوران ایک ڈاکو گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔جب دیگر ساتھی ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے زخمی ڈاکو کو فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کردیا جبکہ اس دوران پولیس کو ڈاکو کے قبضے سے موٹر سائیکل   بھی ملی ہے ۔جسکو پولیس نے قبضے میں لیکر دیگر ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔