تونسہ بیراج، ناکہ، ٹرک سے نان کسٹم پیڈ سامان برآمد

تونسہ بیراج، ناکہ، ٹرک سے نان کسٹم پیڈ سامان برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو(نامہ نگار، تحصیل رپورٹر)ایس ایچ او صدر زوار حسین نے ایک کروڑ 20 لاکھ مالیتی ممنوعہ اشیا اور نان کسٹم سامان برآمد کرکے کسٹم حکام کے حوالہ کردیاتفصیلات کے مطابق دریائے سندھ ہیڈ تونسہ بیراج کے مقام سے ہینو ٹرک نمبری 7585/P گزرہا تھا ایس ایچ او تھانہ صدر زوار حسین نے  شک گزرنے پر رینجرز اور کسٹم عملہ سے چیک کرایا جس میں چپسم(بقیہ نمبر62صفحہ6پر)

 لوڈ تھا پاوڈر کی بوریوں کے اتارنے پر نیچے سے ٹائر108 عدد 274 بیگ خشک دودھ، 15 بیگ رتن سپارہ،50 بیگ شاپر، 15 کارٹن سگریٹ پلاٹینیم پائن، 3کارٹن ویاگرا ریلیف گولیاں، 7 رول کپڑا سمیت ممنوعہ و نان کسٹم اشیا بھاری مقدار میں برآمد کرلیں جسکی مالیت تقریبا ایک کروڑ بیس لاکھ تیس ہزار سے زائد بتائی جارہی ہے ثاقب نامی ڈرائیور کو حوالات بند کرادیا ایس ایچ او زوار حسین کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔