اندھا قتل ٹریس،2ملزم گرفتار، لاش ورکشاپ سے برآمد

اندھا قتل ٹریس،2ملزم گرفتار، لاش ورکشاپ سے برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)ملتان پولیس تھانہ شاہ شمس نے سیفل معشوق کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، مرکزی ملزم علی رضا اور سیمی مسیح 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ مقتول کو سر میں راڈ مار کر قتل کر کے 02 دن بعد اس کی لاش کو جلا کرمقتول کی ورکشاپ کے اندر ہی دفن کر دیا گیا تھا۔واضح رہے ملتان پولیس تھانہ شاہ شمس نے سیفل معشوق کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، مرکزی ملزم علی رضا اور سیمی مسیح 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ مقتول کو سر میں راڈ مار کر قتل کر کے 02 دن بعد اس کی لاش کو جلا کرمقتول کی ورکشاپ کے اندر ہی دفن کر دیا گیا تھا۔ ڈیڑھ ماہ قبل مورخہ 27.(بقیہ نمبر65صفحہ6پر)

05.2024 کو پولیس تھانہ شاہ شمس کو 35 سالہ سیفل معشوق جس نے حسن سوالی چوک پر آئل ٹینکر میکر کی ورکشاپ بنائی ہوئی تھی کے ایک ہفتہ قبل لاپتہ ہونے اور اس کے قتل کی اطلاع موصول ہوئی۔پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ نمبر 1184/24 بجرم 302/34/201 تھانہ شاہ شمس درج کر کے کارروائی پولیس شروع کر دی۔ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے احکامات دیئے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی آپریشنز ملتان ارسلان زاہد کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ جس میں ایس پی کینٹ ڈویژن جاوید طاہر مجید ڈی ایس پی ممتاز آباد سید اظہر رضا گیلانی، ایس ایچ او تھانہ شاہ شمس محمد عرفان ہاشمی،سب انسپکٹر  محمد شفیق، ماجد فرزند اور دیگر افسران پر مشتمل پولیس ٹیموں نے موقع سے تمام شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس ٹیموں نے فرانزک سائنس کے ذریعے حاصل کی گئی ویڈیوز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مرکزی  ملزم 21 سالہ علی رضا ولد عبد الحمید قوم قریشی سکنہ گرین ٹان گراس منڈی  اور سیمی مسیح کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر مقتول کی دفن کی گئی لاش کو ورکشاپ سے برآمد کیا گیا۔  ابتدائی طور پر مرکزی  ملزم علی رضا نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ملزم کی خاتون کے ساتھ دوستی تھی اور  مقتول بھی اسی خاتون کے ساتھ دوستی  کرنا چاہتا تھا جس رنجش پر اس نے مقتول کو سر میں راڈ مار کر قتل  کر دیا اور قتل کرنے کے  02 دن بعد دوبارہ اسکی لاش کو جلا کر   ورکشاپ میں ہی دفن کر دیا تھا۔ پولیس نے متاثرہ شخص کا فون بھی ملزم کے قبضے سے برآمد کر لیا ہے جس میں واقعے کی ویڈیو فوٹیج موجود تھی۔ ملزم علی رضا نے پورے قتل کی ویڈیو بنا رکھی تھی جو پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لی ہے۔ ملزم علی رضا رابری، چوری اور موٹر سائیکل چوری سمیت 28 سے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ