مخالفین سیاسی دکانداری چمکانے کے بجائے عوام کی خدمت کریں سمیع الحسن گیلانی کی بات چیت

مخالفین سیاسی دکانداری چمکانے کے بجائے عوام کی خدمت کریں سمیع الحسن گیلانی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 احمدپورشرقیہ (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی، نے کہا ہے کہ اڈہ محمود شہید سے کوٹلہ موسی خان تک زیر تعمیر چھ کلو میٹر سڑک کو دوہفتوں کے اندر مکمل کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا سڑک(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

 کے مکمل نہ ہونے سے یہاں کے عوام کو جن تکالیف کا سامنا ہے مجھے اس کا احساس ہے اور میں محکمہ ہائی وے سے رابطہ میں ہوں۔ اورجلد اس کو مکمل کریں گے۔ انہوں نے کہا ہمارے سیاسی  مخالفین اس پرسیاست کرنے کی بجائے عوام کی خدمت کریں۔ انہوں نے کہامیں نے  اس سڑک کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ اور انشا اللہ اسے جلد مکمل کر واکر افتتاح کروں گا۔ کیونکہ یہ میرا منصوبہ ہے انہوں نے ٹیلی فو ن پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حلقہ کے مسائل کے حل کے لئے تمام دوستوں سے مشاورت جاری ہے۔ الیکشن کے دوران کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔