صحت دشمن مافیا کیخلاف آپریشن، جعلسازی ثابت، جرمانے

  صحت دشمن مافیا کیخلاف آپریشن، جعلسازی ثابت، جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان، ڈیرہ غازیخان(نیوزرپورٹر، بیورو رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر جعلسازی کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ روڈ پر 2 ملک شاپس کو دودھ میں فیٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائے جانے، پانی کی بھی ملاوٹ ثابت ہونے اور خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے پر 30 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے.اسی طرح سیداں والا بائی پاس اور سویرا چوک ملتان میں کھانوں کی تیاری میں چائنہ نمک کا استعمال کرنے، فریزر میں گندگی پائے جانے، پروسیسنگ ایریا میں حشرا(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

ت کی بھرمار ہونے پر 2 ہوٹلوں کو 35 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔ اس کے علاہ پیپلز کالونی، محلہ عارف پورا ملتان میں 2 بیکریوں کو جعلی لیبلنگ کرنے، فلٹر کی تبدیلی کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے، ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی پر 40 ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔ مزید جہانیاں میں کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ اجزا فروخت کرنے، خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے، صفائی کے ناقص انتظامات پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا بچوں کی پسندیدہ خوراک میں غفلت برتنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن،فوڈ سیفٹی ٹیم نے ملتان روڈ مظفرگڑھ میں زائدالمیعاد پاپڑ کی کھیپ پکڑلی،200 کلو مضر صحت پاپڑ تلف،سپلائر کو 30 ہزارروپے جرمانہ عائد، فوڈ سیفٹی ٹیم نے ملتان روڈ مظفرگڑھ میں زائدالمیعاد پاپڑوں سے بھری گاڑی پکڑ لی گاڑی میں بھاری مقدار میں ایکسپائرڈ پاپڑوں کی موجودگی پائی گئی فوڈ اتھارٹی نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے سینکڑوں کلو پاپڑ تلف کر ادیئے سپلائر کو بھاری جرمانہ عائد کردیا گیاپاپڑ مختلف سپر سٹورز،بیکریوں پر سپلائی کیے جانے تھے اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک کی تیاری سے ترسیل تک کے مراحل کی سختی سے نگرانی کی جارہی ہے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر کیخلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا۔