لیاقت پور، موضع طلبانی میں وزیراعلی پنجاب فیلڈ ہسپتال کا افتتاح، حکومت غریبوں کو ریلیف دینے کیلئے پر عزم چوہدری محمود احمد کی گفتگو

لیاقت پور، موضع طلبانی میں وزیراعلی پنجاب فیلڈ ہسپتال کا افتتاح، حکومت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لیاقت پور(نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب فیلڈ ہسپتال موضع طلبانی پہنچ گیا جس کا افتتاح رکن اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب اسمبلی چوہدری محمود احمد ایم پی اے نے کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوا(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

ز شریف عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیئے متحرک و پرعزم ہیں فیلڈ ہسپتال عوام کی سہولت کے لیے دو روز موضع طلبانی میں موجود رہے گا غریب شہریوں خاص طور پر خواتین کے لیئے یہ منصوبہ کس نعمت سے کم نہیں۔کوارڈینیٹر  فیلڈ ہسپتال محمد افضل شاہین نے بتایا کہ یہاں ہر روز سینکڑوں مریضوں کو چیک کیا جاتا ہے، چیک اپ، ادویات کے علاوہ لازمی لیبارٹری ٹیسٹوں سمیت کئی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں الٹرا ساونڈ، ای سی جی اور ایکسرے مشین بھی ہسپتال میں موجود ہیں چوہدری محمود احمد نے ہسپتال کے جملہ شعبہ جات کا وزٹ کیا اور مریضوں کی خیریت دریافت کی، اس موقع پرسابق چیئرمین موضع طلبانی انجینئر ساجد عباسی، رائے جاوید، آصف رشید رحمانی، چوہدری ظہیر، اشفاق ملانہ، افضل ساہی، غلام جیلانی، سجاد حسین ملک، چوہدری خالد رشید، رئیس عبدالعزیز پرہاڑ، آصف رشید رحمانی، ڈاکٹر شبیر عباسی، رانا نعیم، رانا جمشید و عمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔