ڈیرہ، کیفے میں مبینہ جھگڑا،مسلح افراد کا خواجہ سراء پر تشدد، بال کاٹ کر فرار

ڈیرہ، کیفے میں مبینہ جھگڑا،مسلح افراد کا خواجہ سراء پر تشدد، بال کاٹ کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان(بیورو  رپورٹ)پل ڈاٹ پر قائم کیفے میں مبینہ جھگڑے پر مسلح افراد نے خواجہ سراء پر مبینہ تشدد  کانشانہ بنا ڈالا،خواجہ سراکے سر کے بال کاٹ دیئے،خواجہ سراء پر تشدد کرنے کے معاملہ پر ڈی پی او سید علی کا نوٹس،تھانہ گدائی میں مقدمہ درج، ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری،تھانہ گدائی کے علاقہ رکن آباد کالونی میں رہائش پذیر خواجہ سراء(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

 فاروق عرف رومیسہ کے مطابق رات گئے پل ڈاٹ پر کیفے پر حماد سنارا، معین لغاری،منیب لغاری اور دو سے تین نامعلوم ملزمان نے مبینہ سابقہ توں تکرار پر مجھ پر تشدد شروع کر دیا اور سر کے بال بھی کاٹ دیئے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر فرا ر ہو گئے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ گدائی پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر خواجہ سراء فاروق عرف رومیسہ کی درخواست پر تھانہ گدائی میں مقدمہ نمبر 953/24 زیر دفعہ 506B،355ت پ کے تحت درج کر کے ملزمان کی گرفتاری چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔