تھانہ چہلیک، 60سالہ شخص کی گھر سے لاش برآمد، قانونی کارروائی شروع

تھانہ چہلیک، 60سالہ شخص کی گھر سے لاش برآمد، قانونی کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)تھانہ چہلیک کے علاقے 60 سالہ فاترالعقل شخص گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔مقامی پولیس نے لاش قبضے میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ چہلیک کے علاقے  میں منصور نے محلہ درکھانہ والا بابر مارکیٹ سے 15 پر اطلاع دی کہ محمد اصغر بعمر 58/60 سال ولد اللہ دتہ قوم انصاری سکنہ محلہ درکھانہ والا بابر ما(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

رکیٹ ملتان اپنے گھر میں سویا ہوا تھا جو کہ گونگا تھا اور اصغر کا دماغی توازن بھی ٹھیک نہ تھا گلی میں مانگتا پھرتا تھا گرمی کی وجہ سے جسم پھول گیا اور موت واقع ہو گئی۔جبکہ مقامی پولیس موقع پر پہنچ کر مصروف کاروائی ہے۔