منشیات فروشی مقدمہ، مجرم کو9سال قید،1لاکھ روپے جرمانہ

منشیات فروشی مقدمہ، مجرم کو9سال قید،1لاکھ روپے جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلسی (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج میلسی  محمد عرفان نسیم تارڑ نے استغاثے کی جانب سے جرم ثابت ہو نے پر منشیات فروش کو 9 سال قید ایک لاکھ روپے جر مانے کی سزا سنائی۔استغاثے کے مطابق میلسی سرکل پولیس تھانہ گڑھا موڑ نے  مخبری ہو نے پر چک نمبر 88 ڈبلیو بی میں چھاپہ مارا اور منشیات فروش دلشاد احمد کو گرفتار کر کے1 کلو 100 گرام چرس برامد کی ملزم کے خلاف 9"1"3سی /سی این ایس اے ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو قصور وار پاتے ہوئے  چالان عدالت میں پیش کیا اور تجزیہ کے لیے چرس کا نمونہ مقرر وقت کے دوران ہی، پی ایف ایس(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

 اے لیبارٹری بھجوایا۔اور  بروقت چرس مال خانے میں جمع کرایا اورٹھوس شہادتیں گواہان استغاثہ  فاضل عدالت میں پیش کرائیں۔استغاثے کے ٹھوس دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج میلسی محمد عرفان تارڑ نے جرم ثابت ہو جانے پر ملزم دلشاد احمد کو 9 سال قید اور ایک لاکھ جر مانے کی سزا سنائی۔عدم ادائیگی جر مانے پر چھ ماہ قید مزید بھگتنا ہو گی