حلقہ کی تعمیروترقی مشن، ورکرز کو جائز مقام دینگے، ایم پی اے خالد محمود ججہ

حلقہ کی تعمیروترقی مشن، ورکرز کو جائز مقام دینگے، ایم پی اے خالد محمود ججہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 منظور آباد مڑل(نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ (ن)کے ایم پی اے چوہدری خالد محمود ججہ سے  گزشتہ روز   ٹیل والا چک نمبر117ڈی بی بستی جدید کے لیگی وفود سے ملاقاتیں کیں،  جس میں انہوں نے چک نمبر117ڈی بی (بستی جدید) کے ترقیاتی منصوبوں کے(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

 حوالے سے اور  اہم سیاسی امور پر تفصیلی  گفتگو کی گئی،  اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے چوہدری خالد محمود ججہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   حلقہ کی عوام کی خدمت کرنا میری اولین ترجیح ہے، جو میں کرتا رہوں گا، انشا اللہ میں حلقہ کی عوام سے کئے گئے وعدے  پورے کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔ اس موقع پر درجنوں افراد موجود تھے۔