وفاقی کابینہ کا اجلاس آج  طلب،معاشی وامن کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا

 وفاقی کابینہ کا اجلاس آج  طلب،معاشی وامن کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آن لائن)وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منگل کو وزیراعظم ہاؤس میں بلا لیا گیا ہے۔وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں اہم قومی امور زیر غور آئیں گے

وفاقی کابینہ اجلاس میں وزارتوں کی سمریز منظوری کے لئے پیش کی جائیں گی۔کابینہ مختلف وزارتوں اور محکموں کے ایجنڈے پر غور کرے گی۔ملک کی مجموعی معاشی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں مختلف کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔وزیراعظم غیر ملکی دورے اور ایس سی او اجلاس میں ملاقاتوں پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔وزیراعظم کی منظوری سے دیگر قومی معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔ 

وفاقی کابینہ

مزید :

صفحہ اول -