عوام پاکستان پارٹی میں شامل نہیں ہوں گا ، اسد عمر

عوام پاکستان پارٹی میں شامل نہیں ہوں گا ، اسد عمر
عوام پاکستان پارٹی میں شامل نہیں ہوں گا ، اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ فی الحال عملی سیاست میں آنے کا کوئی اراداہ نہیں ، شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کا حصہ نہیں بنوں گا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو نئی سیاسی جماعت بنانے پر گڈ لک کہتا ہوں، وہ بھی اس ملک کو بہتر کرنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ میری حالت دیکھ لیں، مجھ سے چلا بھی نہیں جا رہا، میں نے کیا سیاست کرنی ہے، ابھی عملی سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

قبل ازیں 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست کے سلسلے میں اسد عمر انسداد دہشتگردی عدالت پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ بڑی مشکل سے چل کر آیا ہوں، میری حاضری مکمل ہو چکی ، واپس جانے کی اجازت دے دیں ، جس پرعدالت نے اجازت دے دی۔