عدالت نے خاور مانیکا کی عدت کیس میں اپیل کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کے حکم پر نظر ثانی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا 

عدالت نے خاور مانیکا کی عدت کیس میں اپیل کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کے حکم پر ...
عدالت نے خاور مانیکا کی عدت کیس میں اپیل کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کے حکم پر نظر ثانی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدت کیس میں اپیل کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کے حکم پر نظر ثانی کی درخواست خارج کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے خاور مانیکا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ اب سنا دیا گیا ہے اور اپیل خارج کر دی گئی ۔عدالت نے کیس کی اپیلوں پر 12 جولائی تک فیصلہ کرنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھاہے اور ٹرائل کورٹ کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنے والی ججمنٹ پر عملدرآمد کا حکم جاری کر دیاہے ۔

اس سے قبل سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدت کیس میں اپیل کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کی ڈائریکشن پر نظرثانی کی درخواست پر سماعت  ہوئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے خاور مانیکا کی درخواست پر سماعت کی، معاون وکیل نے کہا کہ سینئر وکیل رضوان عباسی سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، کیس میں کچھ دیر کا وقفہ کر دیں،بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ خاور مانیکا کے وکیل نے لکھا ہے کہ وہ زیارت کیلئے عراق ایران جانا چاہتے ہیں،انہوں نے لکھا ہے کہ زیارت کیلئے جانا ہے اس لیے ایک ماہ کی ڈائریکشن ختم کی جائے۔

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ ساڑھے گیارہ بجے کیس دوبارہ ٹیک اپ کرینگے، رضوان عباسی آ گئے تو اُن کے دلائل سنیں گے، اگر خاور مانیکا کے وکیل نہیں آتے تو ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کر دونگا، وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ آج 9 جولائی ہے 12 جولائی فیصلہ کرنے کی ڈیڈلائن ہے، عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا۔

مزید :

قومی -