ہم آپ کے دلائل مان لیتے ہیں تو مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو مل جائیں گی،چیف جسٹس پاکستان 

ہم آپ کے دلائل مان لیتے ہیں تو مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو مل جائیں گی،چیف ...
ہم آپ کے دلائل مان لیتے ہیں تو مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو مل جائیں گی،چیف جسٹس پاکستان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ جنہیں آزاد امیدوار کہہ رہے ہیں وہ آزادامیدوار نہیں،چیف جسٹس نے کہاکہ اگر ہم آپ کے دلائل مان لیں تو آپ کا کیس ہی نہیں، آپ سمجھ جائیں گے جلد، ہم آپ کے دلائل مان لیتے ہیں تو مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو مل جائیں گی۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ نے کیس کی سماعت کی،وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ کیا 18جنرل سیٹیں جیتنے والی کو 30مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں؟چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ کی لاجک کے مطابق آپ کو تو پھر صفر سیٹ ملنی چاہئے، آپ کوئی سیٹ نہیں جیتے،آپ تحریک انصاف کے کیس پر دلائل دے رہے ہیں،آپ سب باتیں اپنے خلاف کررہے ہیں،وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ جنہیں آزاد امیدوار کہہ رہے ہیں وہ آزادامیدوار نہیں،چیف جسٹس نے کہاکہ اگر ہم آپ کے دلائل مان لیں تو آپ کا کیس ہی نہیں، آپ سمجھ جائیں گے جلد، ہم آپ کے دلائل مان لیتے ہیں تو مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو مل جائیں گی،وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو ملیں گی جو پارلیمنٹ میں موجود ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ ووٹ کے حق پر کوئی بات نہیں کررہا،عوام نے ایک مخصوص سیاسی جماعت کو ووٹ دیا،انتخابات کو شفاف بنانا ضروری ہے،صورتحال یہ ہے ایک بڑی سیاسی جماعت کوووٹ ملا جسے انتخابی عمل سے نکال دیا گیا تھا،بات سیاسی جماعت کی نہیں، بلکہ عوام کے ووٹ کے حق کی ہے،2018میں ابھی انتخابات پر سنجیدہ سوالات اٹھے تھے،2018میں الیکشن کمیشن پر بھی سوالات اٹھے تھے،کیا خاموش رہیں؟عوام کا حق پامال ہونے دیں؟