اسلام آباد کے 3 حلقوں کا فیصلہ (ن )لیگ کیخلاف آگیا تو ۔۔۔۔؟شاہزیب خانزادہ کھل کر بول پڑے

اسلام آباد کے 3 حلقوں کا فیصلہ (ن )لیگ کیخلاف آگیا تو ۔۔۔۔؟شاہزیب خانزادہ ...
 اسلام آباد کے 3 حلقوں کا فیصلہ (ن )لیگ کیخلاف آگیا تو ۔۔۔۔؟شاہزیب خانزادہ کھل کر بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر اینکر و تجزیہ کار  شاہزیب خانزادہ نے کہا ہے کہ  اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی مشاورت سے بنائے گئے جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے اسلام آباد کی 3 نشستوں کے نتائج کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی، یہ کیس( ن) لیگ حکومت کے سیاسی مستقبل کیلئے بہت اہم ہے، (ن )لیگ کی حکومت پر فارم 47کی حکومت ہونے کا الزام لگتا ہے، یہ بھی الزام لگتا ہے کہ (ن )لیگ کے بڑے بڑے رہنما فارم 45کے مطابق انتخابات ہار گئے تھے مگر انہیں فارم 47کی بنیادپر الیکشن جتوایا گیا، اگر اسلام آباد کے ان3 حلقوں کا فیصلہ (ن )لیگ کیخلاف آگیا تو پورے ملک خاص طور پر پنجاب اور کراچی کے انتخابات پر پہلے سے موجود سوال مزید بڑا سوال بن جائے گا۔

شاہزیب خانزادہ نے یہ  تجزیہ  نجی ٹی وی پر اپنے پروگرام میں کیا ۔ پروگرام میں وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے بھی شرکت کی ۔