بالکونی 2 لاکھ روپے سے زائد ماہانہ کرائے کیلئے خالی

بالکونی 2 لاکھ روپے سے زائد ماہانہ کرائے کیلئے خالی
بالکونی 2 لاکھ روپے سے زائد ماہانہ کرائے کیلئے خالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیس بک پر ایک چونکا دینے والے اشتہار میں سڈنی میں ایک بالکونی کرائے کیلئے خالی دکھائی گئی ہے جس کاکرایہ 969 ڈالرز (269,801 روپے) ماہانہ ہے۔
سوشل میڈیا پر مالک مکان کی جانب سے ڈالے گئے اشتہار میں دکھائی گئی بالکونی کی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں جس میں ایک سنگل بیڈ، ایک آئینہ، بلائنڈز اور ٹائلڈ فرش پر ایک قالین دکھایا گیا ہے۔شیشے کے سلائیڈنگ دروازے بالکونی کو باقی گھر سے جوڑتے ہیں اور سائیڈ پر لمبے شیشو ںمیں دِکھنے والے عکس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملحقہ دیوار بھی شیشے کی بنی ہوئی ہے۔مالک مکان کا اشتہار میں کہنا تھا کہ بالکونی اور گھر کرایے کیلئے خالی ہیں، فوراً شفٹ ہوجائیے۔بالکونی دو بیڈروم اپارٹمنٹ سے منسلک ہے جس کا کرایہ 1300 ڈالرز ماہانہ ہے بلوں سمیت جبکہ بالکونی کا کرایہ بلوں کے علاوہ ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -