صوبائی حکومت کا ’پنجاب ہونہار میرٹ سکالرشپ‘  پروگرام کے تحت سکالر شپس دینے کا اعلان لیکن کونسے طلبا اپلائی کرسکتے ہیں؟ جانئے

صوبائی حکومت کا ’پنجاب ہونہار میرٹ سکالرشپ‘  پروگرام کے تحت سکالر شپس دینے ...
صوبائی حکومت کا ’پنجاب ہونہار میرٹ سکالرشپ‘  پروگرام کے تحت سکالر شپس دینے کا اعلان لیکن کونسے طلبا اپلائی کرسکتے ہیں؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے کالج اور یونیورسٹی طلبہ کو ’پنجاب ہونہار میرٹ سکالرشپ‘ پروگرام کے تحت خصوصی سکالرشپس دینے کا اعلان کر دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ سکالرشپس تمام سرکاری اور 8منتخب پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے طلبہ کو دی جائے گی۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس پروگرام کے تحت سکالرشپس کی تعداد 4ہزار سے بڑھا کر 25ہزار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ہائیرایجوکیشن کے امور سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب بھر میں نئی یونیورسٹیوں کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ ابتداء میں جہلم، وہاڑی اور بہاولنگر کے اضلاع میں نئی یونیورسٹیاں قائم کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب ہونہار میرٹ میرٹ سکالرشپ پروگرام کے تحت جن طالب علموں کو سکالرشپ دی گئی انہیں ٹیوشن فیس میں مکمل یا جزوی رعایت ملے گی۔ سکالرشپ کے لیے تمام سرکاری اور 8منتخب نجی یونیورسٹیوں کے طالب علم آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔