پاکستان کو 10لاکھ نرسز کی کمی کا سامنا لیکن ہر سال کتنی نرسیں تعلیم حاصل کرتی ہیں؟ جانیے

پاکستان کو 10لاکھ نرسز کی کمی کا سامنا لیکن ہر سال کتنی نرسیں تعلیم حاصل کرتی ...
پاکستان کو 10لاکھ نرسز کی کمی کا سامنا لیکن ہر سال کتنی نرسیں تعلیم حاصل کرتی ہیں؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو 10لاکھ نرسز کی کمی کا سامنا ہے۔ نیوزویب سائٹ ’پروپاکستانی‘کے مطابق عامر ولی الدین چشتی کی زیرصدارت ہونے والے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت صحت کے حکام کی طرف سے بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں صرف 1لاکھ 10نرسیں موجود ہیں۔ہر سال 19ہزار نرسیں تعلیم حاصل کرتی ہیں۔
حکام نے بتایا کہ آئندہ 4سال میں ہر سال 32ہزار نرسوں کو تربیت دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ ملک میں نرسوں کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔ اجلاس میں قائمہ کمیٹی کے رکن ہمایوں مہمند نے کہا کہ غربت کی لکیر سے نیچے لوگوں کو علاج کی مفت سہولت ہونی چاہیے۔ اس پر وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ غربت کی لکیر سے نیچے لوگوں کو صحت سہولت کارڈ سے مفت علاج کی سہولت ملے گی۔ 
وزیراعظم کے کوارڈی نیٹر برائے صحت نے بتایا کہ ہمارے پاس غربت کی لکیر سے نیچے لوگوں کا ڈیٹا موجود ہے۔ کمیٹی نے تجویز پیش کی کہ صحت سہولت پروگرام کا خرچہ 100فیصد حکومت کو اٹھانا چاہیے۔ اس پر وزارت صحت کے حکام نے کہا کہ سینیٹ کمیٹی کی تجویز کو ہم آگے بھجوا دیں گے۔