عمران خان کی 3 مقدمات میں ضمانتیں مسترد

عمران خان کی 3 مقدمات میں ضمانتیں مسترد
عمران خان کی 3 مقدمات میں ضمانتیں مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)اے ٹی سی لاہور نےبانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 3 مقدمات میں ضمانتیں مسترد کردیں۔

بانی پی ٹی آئی پر جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔

اے ٹی سی لاہور کے جج خالد ارشد نے 3 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔عدالت نے 6 جولائی کو وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔