پاکستانی فلم اینڈ ڈرامہ انڈسٹری میں لوگ انجیکشن لگوا کر گورے ہوئے ہیں، سنیئر اداکارہ نے بھانڈا پھوڑ دیا

پاکستانی فلم اینڈ ڈرامہ انڈسٹری میں لوگ انجیکشن لگوا کر گورے ہوئے ہیں، سنیئر ...
پاکستانی فلم اینڈ ڈرامہ انڈسٹری میں لوگ انجیکشن لگوا کر گورے ہوئے ہیں، سنیئر اداکارہ نے بھانڈا پھوڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی  سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں  گوری رنگت کے حوالے سے لوگ احساس کمتری کا شکار ہیں۔

معروف اداکارہ اور استاد  سیمی راحٰیل نے حال ہی میں دیئے گئے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ شوبز انڈسٹری میں بھی رنگت کے حوالے سے احساس کمتری پایا جاتا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اداکاروں نے رنگت گوری کرنے والے انجیکشن اور ادویات استعمال کی ہیں، جس کیوجہ سے رنگت پرستی کو نہ صرف فروغ ملا بلکہ ہمارے معاشرے میں گوری رنگت والے کو ہی خوبصورت سمجھا جانے لگا ہے۔تعلیم کی کمی اور کالونیل ذہنیت کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں رنگ پرستی بہت زیادہ حد تک پائی جاتی ہے اور پوری انڈسٹری انجیکشن لگوا کر سفید ہوچکی ہے۔

مزید :

تفریح -