کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کر دی گئی

کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کر دی گئی
کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی وزیرستان میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 24 سالہ کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں اداکردی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع، وزیر اطلاعات، آرمی چیف جنرل عاصم منیر ،حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران، جوانوں اور شہید کے لواحقین کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ 

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ یہ قربانیاں پرامن اور خوشحال پاکستان کے لئے ہر قسم کی دہشتگردی کو شکست دینے کے ہمارے عزم کی عکاس ہیں،  قوم ان غیر ملکی پشت پناہی کے حامل دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف پرعزم ہے اور پاکستان کے ان دشمنوں کو متحد ہوکر مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے مکمل شکست دی جائے گی.

شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی شہر میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

مزید :

دفاع وطن -