بالائی علاقو میں بارش ،موسم خوشگوار ،میدانی علاقو میں گرمی کم ہو گئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بالائی علاقوں میں تیز ہواﺅں کے ساتھ وقفے وقفے سے با رش جار ی ر ہی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج کی رات مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد ڈویڑن میں کہیں کہیں تیز آندھی کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں اگلے چند روز موسم خشک اور گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دادو اور سکھر 43 ڈگری کے ساتھ گرم ترین مقامات رہے اور جبکہ نوابشاہ، روہڑی، جیکب آباد، لاڑکانہ، تربت، دالبندین اور سبی میں درجہ حرارت 42، ملتان 41، فیصل آباد 39، لاہور 38، اسلام آباد، پشاور 37، کراچی 36، گلگت 31 اور مری میں زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔