بھکر کے فاضل اڈہ کے قریب دوبسوں میں تصادم ، 12مسافر جاں بحق
بھکر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) دو بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 12 مسافر جاں بحق اور20 زخمی ہو گئے۔میانوالی مظفر گڑھ روڈ پر راولپنڈی سے بھرآنے والی بس فاضل اڈے کے قریب مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکراگئی ۔ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر کاتعلق دریاخان اورگردونواح سے ہے ۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔