پنجاب کابینہ نے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بیس فیصد اضافہ ،کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا: بجٹ دستاویزات

پنجاب کابینہ نے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ...
پنجاب کابینہ نے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بیس فیصد اضافہ ،کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا: بجٹ دستاویزات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کابینہ نے782ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ 2012-13ءکی تجاویز کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق گاڑیوں سے روڈ ٹیکس یکمشت وصول کرنے اور معاونین خصوصی کی تنخواہیں کم کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں وفاقی حکومت کے برابر بیس فیصد اضافے کافیصلہ کیاگیاہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت مینارپاکستان پر موجود کیمپ آفس میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں منطوری دی گئی ۔کابینہ کے اجلا س میں صوبائی وزراءاور معاونین خصوصی کی تنخواہوں میں پانچ فیصد کمی اورسرکاری افسران اور معاونین کا پٹرول بھی کم کرنے کا فیصلہ کیاگیا جبکہ گذشتہ سال بھی وزراءکے اخراجات میں 25فیصدکمی کی گئی تھی۔بجٹ دستاویزات کے مطابق782روپے پر محیط رواں مالی سال کے بجٹ میں امن وامان کے لیے 60ارب روپے اور صحت کے لیے 34ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔بجٹ دستاویزات کے مطابق گذشتہ سال کی نسبت 18فیصد اضافے کے بعد تعلیم کے لیے 25ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جن میں سے آٹھ ارب روپے اعلیٰ تعلیم کے لیے رکھے گئے ہیں ۔کھیلوں کے فروغ کے لیے دو ارب 25کروڑ روپے مختص اور وفاق کے برابر صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں بیس فیصد اضافہ کیاجارہاہے ۔بجٹ میں ضلعی ترقیاتی پروگرام کے لیے 20ارب ، واٹر سپلائی منصوبوں کے لیے 10ارب روپے اور ریپڈ بس سروس منصوبے کے لیے 15ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔محکمہ آبپاشی کے لیے نو ارب روپے اور محکمہ زراعت کے لیے چھ ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ بجٹ میں کوئی نیاٹیکس نہیں لگایاجارہا۔نجی چینل کو موصول ہونے والی بجٹ دستاویزات کے مطابق توانائی کے لیے12ارب روپے ،تر قےاتی منصوبوںکے لیے255ارب اورخصوصی منصوبوں کے لیے35ارب روپے مختص کیے جائیں گے جبکہ مقامی ٹےکسزسے100ارب روپے حاصل ہونگے۔ذرئع کے مطابق لیپ ٹاپ ،پیلی ٹیکسی اور گرین ٹریکٹرسکیمیں جاری رہیں گی اورکوئی نیاٹیکس نہیں لگے گا جبکہ فوڈسبسڈی دی جائے گی ۔کابینہ نے اجلاس کے دوران امن وامان کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔کابینہ اجلاس میں ایک ہزار سی سی گاڑیوں سے روڈ ٹیکس یکمشت وصول کرنے اورغیر مالیاتی اداروں کے کام میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر بھی اتفاق کیاگیا ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر قابو رکھنے کی ہدایت کی ۔